کشمیر کے بعد جموں میں اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان
سرینگر /08دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر کے بعد جموں میں بھی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں سرمائی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
اس ضمن میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق 11دسمبر سے مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیلات ہونگی ۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کی جماعتوں کیلئے 11دسمبر 2023سے لیکر 29فروری 2024تک جبکہ اور 9ویں سے 12ویں جماعت کی جماعتوں کیلئے 18دسمبر سے 29فروری تک سرمائی چھٹیاں رہے گی ۔
ڈائریکٹوریٹ نے مزید حکم دیا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر سی آر سی کے ذریعے دسویں اور بارہویں جماعت کی آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔ اس نے یہ بھی حکم دیا کہ تدریسی عملہ 21 فروری کو اپنے متعلقہ اسکولوں میں واپس رپورٹ کریں تاکہ وہ آنے والے امتحانات کی تیاری کے لیے انتظامات کیلئے دستیاب رہیں۔
حکم نامہ میں کہا گیا ”تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن خدمات کیلئے دستیاب رہیں گے۔“
Comments are closed.