ڈوڈہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس
سرینگر/16نومبر /
ڈوڈہ اورا س کے مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے شدت ریکٹر سکیل پر 3.9درج کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کے ڈوڈا ضلع میںجمعرات کی اعلیٰ الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ صبح 9بجکر 30منٹ کے قریب ڈوڈہ اور مضافات میں اس وقت سنسنی اور افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 درج کی گئی تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوڑہ اور ملحقہ علاقوں میں 3.9 شدت کا زلزلہ صبح 9:34 بجے آیا۔انہوں نے کہا کہ اس کا مرکز ڈوڈہ میں تھا۔ یہ عرض البلد 33.05 ڈگری شمال اور طول البلد 76.18 ڈگری مشرق میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے میںکسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
Comments are closed.