کشمیر کے کئی علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعہ کی صبح کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے اننت ناگ، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں مارے جا رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی گرفتاری یا ضبطی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.