آئی جی پی کشمیر کی صدارت میں وادی میں امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز پر میٹنگ منعقد
سرینگر 09نومبر//
انسپکثر جنرل پولیس کشمیر ز ون وی کے بدری IPS نے` ڈی آئی جی رینجز اور ڈسٹرکٹ ایس پیز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ منعقد کی۔ کشمیر زون کے ضلع اور رینج کے سربراہوں کو دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے دہشت گردی کے جرائم اور منشیات سے متعلق مقدمات میں معیاری تفتیش پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
آئی جی پی کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ پولیس اسٹیشن اور سب ڈویژنل سطح پر پولیسنگ کے مجموعی کام میں بہتری کو یقینی بنائیں اور تعمیر اور تفتیش میں بہتری لائی جائے۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اچھے تعلقات عامہ بنائیں اور لوگوں کی حساس پولیسنگ پر توجہ دیں۔ آپریشنل اور جرائم سے نمٹنےکے علاوہ عوامی شکایات کا ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے وادی میں تمام ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ شفاف اور موثر پولیسنگ پر زور دیا۔
Comments are closed.