8سے 11نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/06نومبر/ایس این این//
دن بھر ہلکی دھوپ کے بیچ آئندہ 24گھنٹوں تک خشک موسم کے پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات نے 8سے 11نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔
۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سوموار کو دن بھر دھوپ چھاﺅ کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے 8نومبر سے ٹنل کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی تبدیلی میںامکان آنے کی امید ہے اور ہلکی سے درمیانی بارش، برف باری اور گرج چمک کی توقع ہے۔
ادھر بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں مغربی ہوائیں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے چلتے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔
سرینگر میں مقیم محکمہ مومسیات کے ترجمان نے بتایا کہ 7نومبر تک مجموعی طو رپر موسم خشک رہے گا تاہم اس کے بعد 8نومبر کی صبح سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کے چلتے بارشوں کا اور برفباری کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 7نومبر کی رات سے مغربی ہمالیائی خطہ پر ایک تازہ مغربی ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے
۔انہوں نے کہا کہ اس کے چلتے 8 نومبر سے 11 نومبر کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، اور ہماچل پردیش میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں وادی کا زمینی و فضائی رابطہ بیرون دنیا سے کٹ سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9نومبر کو زیادہ تر موسم خراب رہنے کا امکان ہے
Comments are closed.