سرینگر میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار: پولیس

سری نگر جموں وکشمیر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سری نگر میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے شالہ ٹینگ بنڈ کے نزدیک دو ملی ٹینٹ معاونین جن کی شناخت یاور رشید ولد عبدالرشید ڈار اور باسط نبی بٹ ساکنان صدر کوٹ بالا حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

انہوں نے بتایا ک گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، دو میگزین، 28گولیوں کے راونڈ ، گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔

معلو م ہوا ہے کہ پولیس نے ایک موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

Comments are closed.