اوڑی میں کنٹرول لائن کے قریب دراندازی کی بڑی کوشش ناکام/فوج
سرینگر/22اکتوبر/
فوج نے اوڑی میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ہے جبکہ دراندازوں کو ڈھونڈنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔
سٹار نیو زنیٹ ورک کے مطابق فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں فوج نے کہا کہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر ہفتہ کو ایل او سی کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔
فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران دراندازی کرنے والے دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس نے کہاکہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بشمول 6 پستول اور 4 دستی بم برآمد ہوئے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعہ 21 اکتوبر 23 کو شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن میں، بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ الرٹ دستوں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔
دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا اور اس کے نتیجے میں گولی باری ہوئی۔ 04 ایکس ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے۔ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.