بٹہ مالو میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

سرینگر،17اکتوبر

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں چھ دکانیں اور ایک خالی ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ درمیانی شب بٹہ مالو میں واقع ایک کمرشل عمارت سے آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

ان کے مطابق انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں کمرشل عمارت جس میں چھ دکانیں اور ایک خالی ہوٹل شامل ہیں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ بارہ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.