اے ایس پی اور ڈپٹی ایس پی معطل
سرینگر،یکم اکتوبر
جموں وکشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز ڈپٹی ایس پی شیخ عادل اور اے ایس پی بڈگام گوہر احمد خان کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق : ’ ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام گوہر احمد خان کو جموں وکشمیر سروسز رولز 1956کے رول 31(1)کے تحت فوری طورپر معطل کردیا گیا ہے‘۔
ایک اور حکم نامہ میں ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس عادل مشتاق کو بھی معطل کیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق آفیسر معطلی کی مدت کے دوران زونل پولیس ہیڈ کواٹر کشمیر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔یو این آئی
Comments are closed.