تنخواہ کی عدم ادائیگی :26 ستمبر کو چیف آفس راجباغ میں علامتی احتجاج بلند ہوگا//سجاد پرے

سرینگر /25ستمبر

کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائیز ایسوسیشن کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت چیرمین ایسوسیشن و جنرل سیکرٹری ایجیک سجاد احمد پرے منعقد ہوا۔

جس میں محکمہ پی ایچ ای(جل شکتی )میں تعینات ڈیلی ویجرس وکیجول لیبرس ،آئی ٹی آئی ورکرس و لینڈ ڈونرس کو درپیش مصائب و مشکلات پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور مستقلی عمل و مینمم ویجس ایکٹ کو سردخانے کے نظر کرنے، تنخواہ کی عدم ادائیگی سے پیدا شدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔تمام شرکائ اجلاس نے بہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ سرکار کی عدم توجہی اور بے حسی کے خلاف اور جائز تسلیم شدہ مطالبات کے حق میں پہلے مرحلے میں26 ستمبر 2023بروز منگل وار کو چیف آفس راجباغ میں علامتی احتجاج بلند کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمئین ایسوسیشن و جنرل سیکرٹری ایجیک سجاد احمد پرے نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ڈیلی ویجرس و کیجول لیبرس، آئی ٹی آئی ورکرس و لینڈ ڈونرس جنہوں نے 1994 سے تایدم تک نامساعد حالات، تباہ کن سیلاب اور عالمی وباءکورونا وائرس کے دوران قلیل تنخواہ کے عوض صف اول پر کام کرکے بیش بہا قربانیاں دی ہیں کو نظرانداز کرنا اور واجب الادا تنخواہ کی عدم ادائیگی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ناقابل برداشت بھی ہے۔چیرمئین موصوف نے کہا کہ ہمارے جائز تسلیم شدہ مطالبات ریگولریزیش و مینمم ویجس ایکٹ وغیرہ کو لاگو کرنے کے ضمن میں سابقہ حکومتوں نے کمیشن، کمیٹیاں تشکیل دی ایس آر او بناے گے جو کءمحکموں میں لاگو بھی کیا گیا اور ازخود وزیر اعظم نے جموں وکشمیر کے عوام کے خطاب کے دوران مستقلی اور مینمم ویجس ایکٹ کو لاگو کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ پی ایچ ای کو اپنی جوانی دی،اپنا قیمتی وقت دیا دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارا قیمتی وقت واپس نہیں کرسکتا نہ ہی اس کا نعم البدل محکمہ کے پاس ہے۔مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ارباب اقتدار میں سے حقیقت سے نا آشنا کچھ لوگ وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کرنے کے بجائے بہانہ بازی سے کام لے کر مطالبات کے حوالے سے ایک اور کمیٹی تشکیل دے کر اس معاملہ میں طول دے کر 61000 خاندانوں سے وابسطہ پانچ لاکھ نفوس کی زندگیوں، انکے مستقبل اور جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔موصوف نے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے اپنے اہل وعیال کے ہمراہ احتجاج کرنے کے سوا انکے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا استحصالی عناصر کو دندان شکن جواب دیا جائے گا اور مطالبات کی حصولیابی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ موصوف نے کہا کہ ہم مطالبات سے دستبردار ہونے والے نہیں ہے بلکہ آخری سانس تک جدوجہد کو جاری وساری رکھا جائے گا۔
اسکے علاوہ انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے تمام ڈویڑنوں میں تعینات ڈیلی ویجرس و کیجول لیبرس ، آئی ٹی آئی ورکرس اور لینڈ ڈونرس کو اپیل کی کہ وہ مجوزہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے26 ستمبر 2023 بروز منگل وار صبح 10بجے بجے چیف آفس راجباغ پہنچ جائے تاکہ پرامن احتجاج بلند کیا جائے۔اجلاس میں تمام ڈویڑنوں سے آے ہوئے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

Comments are closed.