امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون برآمد

جالندھر، 25 ستمبر

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر ضلع کے سرحدی گاو¿ں مہاوا سے ایک ڈرون برآمد کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ صبح کے وقت سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے مہاوا گاو¿ں کے قریب مشتبہ ڈرون کی سرگرمی کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

تلاشی کے دوران تقریباً 9.15 بجے گاو¿ں مہاوا کے مضافات میں دھان کے کھیت سے ایک ڈرون برآمد ہوا۔ برآمد ڈرون ایک کواڈ کاپٹر جس کا ماڈل – ڈی جے آئی ماوک 3 کلاسک ہے اور چین میں بنایا گیا ہے۔گزشتہ تین دنوں میں مہاوا گاو¿ں سے برآمد ہونے والا یہ دوسرا ڈرون ہے۔یو این آئی

Comments are closed.