قاضی گنڈ حادثہ :تین مزید زخمی زندگی کی جنگ ہار گئے ، مہلوکین کی تعداد 4پہنچ گئی

سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر سڑک کے ایک المناک حادثے میں گاڑی کا ڈرائیوسمیت چار مسافرلقمہ اجل بن گیا جبکہ 2مسافر زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

اس ضمن میں نمائندے نے جو تفصیلات فراہم کی ہے ان کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ لیوڈورہ علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک سڑک حادثہ رونما ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آرہی ایکو گاڑی کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایکو گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 7مسافر زخمی ہو گئے جس دوران انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ایکو کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی گنڈ کے لیوڈورہ مقام پر ایک حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK06B-0901تھاسرینگر سے جاتے ہوئے قاضی گنڈ میں اخروٹ فیکٹری کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں ایکو گاڑی میں سوار تمام سات افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک ڈرائیور کی شناخت معروف احمد بٹ ولد نیاز احمد بٹ ساکن ڈوڈا کے طور پر ہوئی، اسپتال میں دم توڑ گیاتاہم بعد میں مزید تین مسافر جو زخمی تھے وہ بھی موت کی آغوش میں چلے گئیں اوراس طرح سے اس حادثے میںمرنے والوں کی تعداد 4تک پہنچ گئی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.