کوکر ناگ جھڑپ : شمالی کمان کے فوجی کمانڈر ہنگامی دورہ پر پہنچے ، آپریشنل صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر /16ستمبر / ٹی آئی نیوز

کوکر ناگ میں جاری ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے چوتھے روز شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی نے سرینگر میںمقیم 15کور کے کمانڈر کے ہمراہ کوکرناگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن پر آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقعہ پر انہیں کمانڈروں نے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ہائی ٹیک آلات کا استعمال، نگرانی اور فائر پاور کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فورسز کی طرف سے استعمال کی جا رہی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی

Comments are closed.