اوڑی میں مسلح جھڑپ: 3عدم شناخت جنگجو جان بحق، تلاشی آپریشن جاری:پولیس
سری نگر، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے ہتھلنگہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے
پولیس کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘بارہمولہ انکائونٹر اپ ڈیٹ: ایک اور دہشت گرد مارا گیا، کلا تعداد 3 ہوگئی’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران جوں ہی ایک تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
یو این آئی
Comments are closed.