کوکر ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

سری نگر، 13 ستمبر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ گڈول علاقے میں بدھ کو عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک تصادم میں فوج کا کرنل، ایک میجر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے گڈول کوکرناگ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔

جب مشترکہ ٹیم ٹارگٹ ایریا کی طرف بڑھ رہی تھی، عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں پولیس کے ڈی وائی ایس پی کے علاوہ فوج کا ایک کرنل، میجر، سپاہی زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج کیلئے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد میں، کرنل، میجر اور DysP زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

ڈی وائی ایس پی ہمایوں بٹ سابق ڈی آئی جی غلام حسن بٹ ساکنہ ترال کے بیٹے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور پولیس اور فوج کی مزید کمک موقع پر پہنچائی گئی ہے

Comments are closed.