کوکر ناگ تصادم: پولیس سربراہ ، کور کمانڈر اور اے ڈی جی پی ہنگامی طورکوکر ناگ پہنچے
سرینگر،13ستمبر
کوکر ناگ کے جنگلی علاقے گڈول میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم کے بیچ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، کور کمانڈر راجیو گھائی اور اے ڈی جی پی وجے کمار جائے موقع پر پہنچے اور آپریشن کے بارے میں سینئر آفیسران سے آگاہی حاصل کی۔بتادیں کہ کوکر ناگ میں ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں فوج اور پولیس کے دو سینئر آفیسران زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر پولیس سر براہ دلباغ سنگھ ، کور کمانڈر راجیو گھائی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار ہنگامی بنیادوں پر کوکر ناگ پہنچے اور وہاں پر جاری تصادم کے بارے میں فیلڈ آفیسران سے آگاہی حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ جنگل میں محصور ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جائے۔
معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے جبکہ پورے جنگلی علاقے پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.