کپواڑہ میں پرا سرار دھماکہ ، کمسن بچی زخمی

سری نگر، 30اگست

سرحدی ضلع کپواڑہ کے دور افتادہ علاقے میں ہوئے ایک پرا سرار دھماکہ میں کمسن بچی زخمی ہو ئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے ٹی پی علاقے میں بدھ کے روز ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمسن بچی جس کی شناخت عزرا قیوم دختر عبدالقیوم ساکن زونہ ریشی کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات آیا چاہتی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.