منجکوٹ راجوری میں ڈرین سے نیم بوسیدہ لاش بر آمد
جموں، جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ڈرین میں ایک نیم بوسیدہ لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے منجکوٹ علاقے میں راہگیروں نے جمعرات کی صبح ایک پنچایت ڈرین میں ایک نیم بوسیدہ لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام لاش کی شناخت معلوم کر رہے ہیں۔
یو این آئی
Comments are closed.