پونچھ : بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، دو درانداز ہلاک / فوج
جموں/21 اگست / ٹی آئی نیوز
فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر کے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا کر دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا۔جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایک اے کے 47، دو میگزین اور اتنے ہی دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا”متعدد انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس سے موصول ہونے والے اطلاعات کہ ملی ٹنٹ بالاکوٹ سیکٹر کے مخالف لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کیلئے انتظار کر رہے تھے۔اور ان معلومات کی بنیاد پر، انہوں نے کہا، نگرانی کا گرڈ بلندی پر رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 21 اگست کی صبح، دو عسکریت پسندوں کا پتہ چلا کہ وہ بالاکوٹ کے ہمیر پور علاقے میں لائن آف کنٹرول کو اپنی طرف سے پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں للکارا گیا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دونوں درنداز وں کو مارا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی تلاشی کے نتیجے میں ایک اے کے 47 رائفل کی برآمدگی ہوئی جس میں دو میگزین، 30 راو¿نڈ، دو دستی بم اور پاک دوائیاں تھیں۔
Comments are closed.