راجوری جھڑپ : جنگجو مخالف آپریشن دوسرے دن میں داخل

جموں، 06 اگست

راجوری ضلع کے گنڈہ خواس گاؤں میں مسلح جھڑپ میں ایک ملی ٹنٹ کی ہلاکت کت بعد آپریشن دوسرے دن میں داخل ہوگیا

پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم کل شروع ہوا، جس کے دوران ایک نامعلوم ملی ٹنٹ مارا گیا جب آپریشن جاری تھا۔

جموں میں مقیم آرمی کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے کہا کہ دو سے تین ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کا خیال ہے اور ان کی جانب بار بار گھیرا توڑنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کرنے کے لیے مزید کمک طلب کر لی گئی ہے

Comments are closed.