بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی جانب مزیدبارشوں کی پیشگوئی
سری نگر، 29 جولائی
ٹنل کے آر پار جاری خراب موسم کے بیچ ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی
ادھر محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے
محکمہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سری نگر میں 11.7 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 1.2 ملی میٹر، پہلگام میں 8.1 ملی میٹر، کپواڑہ میں 8.8 ملی میٹر، کوکرناگ میں 2.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 7.2 ملی میٹر، جموں میں 33.8 ملی میٹر، باڑہ میں 33.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.