”کشمیر فائلز ان رپورٹیڈ “:سرینگر میں ٹریلر لانچ کی بڑی تقریب منعقد
سرینگر /21جولائی / ٹی آئی نیوز
ہندوستان کے سب سے بڑا گھریلو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور کثیر زبانی کہانی (ZEE5) نے اپنے اگلے اوریجنل سیریز ”دی کشمیر فائلز ان رپورٹیڈ“ کی جھلیاں شہر سرینگر میں منعقد ہوئی جس دوران ترئیلز لانچ کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔
کشمیر فائلز کی زبردست کامیابی کے بعد قومی انعام یافتہ فلم ہدایت کار وویک رنجن اگنیہوتری نے دعوی کیا کہ اس فلم کا سیکول مزید آنکھ کھولنے والی فلم ثابت ہوگی۔ وویک اگنیہوتری اور پلوی جوشی کی لیم بدھا انٹرٹین مینٹ اینڈ میڈیا ایل ایل پی کی پروڈکشن والی 7 حصوں والی اس سیریز کا پریمیئر جلد ہی زی 5 پر پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ”زندگی کی حقیقی کہانیوں، زندہ بچ جانے والے لوگوں کی شہادت اور محفوظ فوٹیج کی مدد سے تیار کی گئی ۔دہ کشمیر فائلز ان رپورٹیڈ “ تاریخی، نسلی اور جغرافیائی و سیاسی تفصیلات کی عکاسی کرتی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی اس سیریز میں وہاں پیش آئے واقعات، سرزد غلطیاں، جرائم اور حالات کی عکاسی کی گئی ہے جن کی وجہ سے 90 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کا قتل عام ہوا اور وادی سے بڑے پیمانے پر وہاں سے نکلنا پڑا۔ یہ سیریز ان حالات کی عکاسی کرتی ہے جس کے باعث آرٹیکل 370 کو ہٹانا پڑا اور آج وادی کشمیر میں اس کے حالات مرتب ہوئے ہیں۔
Comments are closed.