امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس
سری نگر، پولیس کا کہنا ہے کہ شری امر ناتھ یاترا کے شیش ناگ بیس کیمپ پر گذشتہ ہفتے پونیوالوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیش ناگ میں 15 جولائی کو پونیوالوں کے درمیان جھڑپ میں پونیوالوں اور چند یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘شیش ناگ میں 15 جولائی کو پونیوالوں کو آپس میں جھگڑا ہوا جس کے ننتیجے میں پونیوالوں اور کچھ یاتریوں کو معمولی چوٹیں لگیں اور پھر صورتحال کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افراد نے ‘یاتریوں پر پتھر بازی’ کے متعلق ایک گمراہ کن اور بے بنیاد ویڈیو اپ لوڈ کیا اور جموں و کشمیر پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘اس کا نوٹس لیا گیا اور پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا’۔
موصوف اے ڈی جی پی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس ہمیشہ سے یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اور پر امن یاترا کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے’۔
یو این آئی۔
Comments are closed.