گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام میں ستمبر میں سنیما ہال کھولیں گے / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام اضلاع میں اس سال ستمبر میں سنیما ہال بنیں گے۔
ٹائیگور حال میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ اس سے قبل پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سنیما ہال تھے جس کے بعد بارہمولہ اور ہندواڑہ میں حال ہی میں سنیما ہالوں کا افتتاح دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا ”اب مجھے ملک کے دیگر حصوں سے کشمیر میں فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور نئے فن کو سیکھنے کے لیے آتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہےُ“
منوج سنہا نے اعلان کیا کہ اس سال ستمبر میں بانڈی پورہ، گاندربل اور کولگام اضلاع میں بھی سنیما ہال بنیں گے۔
Comments are closed.