شوپیان حملہ ، ایس ایچ او شوپیان رینج آفس اننت ناگ کے ساتھ منسلک

گاگرن شوپیان میں تین غیر ریاستی مزدوروں پر حملے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں کے اسٹیشن ہاو¿س آفیسر غلام جیلانی بٹ کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر اننت ناگ سے منسلک کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق اسٹیشن ہاوس آفیسر شوپیان غلام جیلانی بٹ کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر اننت ناگ سے منسلک کر دیا جاتا ہے اور وہ تحقیقات مکمل ہونے تک وہیں رہیں گے ۔

حکم میں مزید کہا گیا کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Comments are closed.