بڈگام میں چار ملی ٹینٹ معاونین گرفتار: پولیس
سری نگر، جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار ملی ٹینٹ معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 62آر آر اور بڈگام پولیس نے بیروہ میں چار ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق احمد لون ولد عبدلرشید لون ساکن گونڈی پورہ بیروہ ، اظہر احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکن چیو ڈارہ بیروہ ، عرفان احمد صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکن آروا بیروہ اور ابرار احمد ملک ولد عبدالحد ملک ساکن آروا بیروہ کے بطور کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق چاروں ممنوع تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے ۔ان کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
یو این آئی
Comments are closed.