ریاسی میں آتشزدگی کے واقعہ میں پانچ دکانوں کو نقصان

جموں: 14 جولائی

ضلع ریاسی کے مہورے علاقے میں جمعہ کو آگ لگنے کے واقعے میں پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا

حکام نے بتایا کہ مہور کے بازار میں صبح تقریباً 7:30 بجے آگ لگی اور اس سے پہلے کہ پولیس، مقامی لوگوں اور فوج کے 58 آر آر کے ذریعہ اس پر قابو پایا جاتا، آگ نے پانچ دکانوں کو نقصان پہنچایا، جن میں سے تین کو کافی نقصان پہنچا۔

آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہونے کا خدشہ ہے

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے

Comments are closed.