خراب موسم: امرناتھ یاترا دوسرے دن بھی معطل،سرینگر جموں شاہراہ بند
سرینگر، 08 جولائی
سالانہ امرناتھ یاترا خراب موسمی حالات کی وجہ سے دوسرے روز بھی معطل رہی
حکام نے بتایا کہ یاتریوں کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے گھپا کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ وادی کشمیر میں موسمی ایڈوائزری اور موسلادھار بارش جاری ہے
۔ انہوں نے کہا کہ یاترا وادی میں بالتال اور پہلگام کے جڑواں راستوں پر مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔
انہوں نے کہا کہ رات بھر کی بارش نے رام بن ضلع میں پنتھیال، میہڑ اور دیگر مقامات پر تازہ لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک روک دیا گیا ہے
Comments are closed.