امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں کا آٹھواں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع امرناتھ مندر کی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعے کی صبح 7 ہزار10 یاتری بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 247 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک اسی ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔
Comments are closed.