کمسن لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار : پولیس

سرینگر، 6 جولائی

سرینگر پولیس نے کمسن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 46سالہ محمد اقبال شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کانٹھ پورہ سوگام کپوارہ حال پمپوش کالونی سری نگر کو 15سالہ لڑکی کی عزت تار تار کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر92 زیر دفعات 352,376,506آئی پی سی اور 3/4پاسکو ایکٹ کے تحت صفا کدل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔غور طلب ہے کہ ملزم مذکورہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔بتادیں کہ بدھ کے روز بھی سری نگر پولیس نے عصمت دری کے ایک واقعے کے سلسلے میں نوجوان کوگرفتار کیا تھا۔یو این آئی

Comments are closed.