بارہمولہ میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش، دو خواتین سمیت چھ گرفتار
سری نگر، 05 جولائی
پولیس نے بدھ کے روز بارہمولہ قصبے میں جسم فروشی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے بارہمولہ ضلع میں دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ پولیس کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بس اسٹینڈ بارہمولہ کے قریب کرائے کے ایک مکان میں کچھ افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر پولیس پارٹی نے انسپکٹر ولایت حسین کی قیادت میں ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ الطاف احمد کی نگرانی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔
Comments are closed.