جموں کے اسکولوں میں 03سے 12جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان

جموں /27جون

محکمہ سکول ایجوکیشن نے منگل کو جموں صوبے کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 03جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ا
سکول ایجوکیشن جموں کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 03جولائی سے 12جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی

۔یہ مزید حکم دیا گیا ہے کہ تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن رہنمائی کیلئے دستیاب رہیں گے۔

Comments are closed.