بہن کی موت کے بعد بھائی بھی دم توڑ گیا،بانڈی پورہ کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی
سری نگر، 26 جون
شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک کنبے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اپنی بہن کی موت کے ایک دن بعد، اسپتال میں زیر علاج بھائی بھی اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ نزاکت علی (21) جسے گزشتہ روز جے وی سی ہسپتال سے ریفر کیے جانے کے بعد سکمز صورہ میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نزاکت علی کی بہن نزہت افضل اتوار کو سنبل کے علاقے شاہتول پورہ میں اپنے بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگئی تھییں
Comments are closed.