موسلادار بارشوں سے گرمی کی لہر میں کمی، اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

سری نگر، 26 جون

ٹنل کے آر پار بارشوں سے گرمی کی لہر سے راحت ملی، جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش سے کچھ مقامات بالخصوص جموں خطہ میں مقامی سطح پر سیلاب اور مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔

Comments are closed.