رام بن حادثے میں شوپیاں کا نوجوان لقمہ اجل، دوسرا زخمی
رام بن : 22 جون
جموں کے ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب کل رات ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا
حکام نے بتایا کہ ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر (JK03E-3581) تھا، بیٹری چشمہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جب یہ گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ "دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک دم توڑ گیا”.
مہلوک کی شناخت آصف بشیر ولد بشیر احمد وانی ساکنہ نوگام شوپیاں کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت مہراج احمد ولد عبدالرحمان ساکنہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.