قاضی گنڈ میں نامعلوم افراد کے حملہ میں نوجوان زخمی
سری نگر، 21 جون
جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فیصل امتیاز ولد امتیاز حسین گنائی ساکنہ قاضی گنڈ نامی ایک لڑکے پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا جہاں سے اسے علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے
Comments are closed.