این آئی اے کورٹ پلوامہ نے اعلانیہ نوٹس جاری کیا
سرینگر21 جون:
این آئی اے کورٹ پلوامہ نے پولس اسٹیشن ترال کی ایف آئی آر نمبر 10/2023 میں اعلانیہ نوٹس جاری کیا۔
آج، سینئر افسروں کی نگرانی میں ایس آئی یو کی ایک ٹیم نے A++ کی درجہ بندی والے ملی ٹنٹ کے آبائی گاؤں کے کچھ نمایاں مقامات پر اعلانیہ نوٹس چسپاں کیا جس کا نام ریاض احمد ڈار عرف پیر بابا عرف خالد ولد عبدلعزیز ڈار ساکن ساتھر گنڈ کاکاپورہ ہے
ایس آئی یو کی ٹیم نے اعلانیہ نوٹس پر عمل درآمد کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ گاؤں ستھر گنڈ کاکاپورہ میں ملزم ملی ٹنٹ ریاض احمد ڈار کے گھر گئی۔ کارروائی کے دوران مناسب ایس او پیز پر عمل کیا گیا۔
Comments are closed.