بھاجپا اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار :رویندر رینا

سری نگر، 17 جون

جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ چناو کرانے کا فیصلہ وزیر اعظم نہیں لیتا بلکہ اس کے لئے ملک میں ایک ا?زاد اور خود مختیار ادارہ کام کر رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو کرانے کا امکان ہے اور بھاجپا نے اس حوالے سے پوری تیاری کی ہوئی ہے۔

ان کے مطابق بی جے پی اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور یہ کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والی سرکار بھاجپا کی ہی ہوگی۔رویندر رینا نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا جموں وکشمیر میں جلد ازجلد الیکشن کرانے کی خواہاں ہے۔ بھاجپا صدر نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا اور اس کا لو گ بھی اعتراف کر رہے ہیں لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی ، بلدیاتی اور پنچایتی چناو کے لئے بی جے پی پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مودی سرکار جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔ان کے مطابق غریب لوگوں کے لئے مودی سرکار نے بہت سار ی اسکیموں کا اعلان کیا ہے اور لوگ ان اسکیموں سے استفادہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔رویندر رینا نے جلسے سے خطاب کے دوران لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار بی جے پی کو خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے۔
انہوں نے کہاکہ بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر بھاجپا کام کرئے گی۔رویندر رینا نے مزید کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر جو کام کیا اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمر عبداللہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ چناو کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے اور وہ آزاد و خود مختیار ادارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ چناو کرانے کا فیصلہ وزیر اعظم کے ہاتھ میں نہیں چیف الیکشن کمشنر کے ہاتھ میں ہے لہذا عمر عبداللہ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے۔بھاجپا صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں پر پچھلے تیس برسوں کے دوران ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے گئے ، یہاں کی مقامی پارٹیوں نے اقتدار کی خاطر عام شہریوں کو بھی نہیں بخشا۔ یو این آئی

Comments are closed.