بی ایس ایف ،پنجاب پولیس نے ضلع ترن تارن میں ڈرون برآمد کیا
جالندھر،14جون
سرحدی حفاظتی دستہ (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے بدھ کو ایک مشترکہ تلاشی مہم ضلع ترن تارن کے گاو¿ں ڈل کے کھیتوںسے ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا۔بی ایس ایف پنجاب سرحد کے رابطہ عامہ کے افسرنے بتایا کہ برآمد ڈرون ڈی جے آئی میٹرس 300آر ٹی کے سیریز کا کواڈ کاپٹر ہے۔
ضلع کے ایک کھیت سے اتوارکو بھی ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا تھا۔غور طلب ہے کہ اس کے پہلے بھی پاکستان کی طرف سے بھیجے ڈرون سے اسمگلنگ کی کوشش کو کئی بار ناکام کیا جا چکا ہے۔
سرحدی ریاستوں کے امرتسر ضلع کے کئی علاقوں میں کھیتوں پڑے ڈرون مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بی ایس ایف اور پنجاب اور پولیس احتیاط کر رہی ہے اور مہم چلارہی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.