پہلگام آتشزدگی: غیر مقامی سیاح از جان ، چار دیگر زخمی
سرینگر، 12جون
شہرہ آفاق پہلگام میں ہوٹل عمارت میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران ایک غیر مقامی سیاح از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر کو پہلگام میں ہوٹل عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل میں ٹھرے سیاحوں کو فوری طورپر باہر نکالا گیا جس دوران ایک معمر سیاح آگ کی لپٹوں میں پھنس کر رہ گیا جس وجہ سے اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی سیاح کی شناخت 75سالہ بھوپندر گل ساکن دہرادھند کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات کے دوران مزید چار افراد جن کی شناخت مہران پرے ساکن سیر اننت ناگ، یاسر احمد ساکن کاٹسو بجبہاڑہ ، نوید احمد لون ساکن پہلگام اور طاریق احمد بٹ ساکن لاری پورہ پہلگام کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.