سرینگر میں معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ”سولیٹرین گروپ“ نے گاہکوں سے میٹنگ منعقد کی
سرینگر/ 10جون / ٹی آئی نیوز
کشمیر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے غرض سے سرینگر میں معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ”سولیٹرین گروپ“ نے گاہکوں سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ارجن پریت سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر ،آزاد لون بی ایچ، ارشد بشیر اخون، نائب صدر اور شاداب امین، ظہور احمد وار نائب صدر کمپنی نے شرکت کی۔
اس تقریب کا انعقاد صارفین سے رابطہ قائم کرنے اور کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ان کی ضروریات اور گاہوں کے تاثرات کو سمجھنے کیلئے کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں شہر کے مختلف حصوں سے صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمپنی کے اعلیٰ حکام نے صارفین سے بات چیت کی اور ان کے سوالات اور خدشات کو دور کیا۔ انہوں نے کمپنی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا ایک مختصر جائزہ بھی دیا۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ارجن پریت سنگھ نے کہا”ہم اپنے گاہوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنی پیشکشوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ گاہک میٹنگ ہمارے لیے براہ راست اپنے صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ صارفین اور ان کی ضروریات اور توقعات کو سمجھتے ہیں“۔اس موقعہ پر بزنس ہیڈ آزاد لون نے کہا” ہم اپنے صارفین کے تاثرات کی قدر کرتے ہیں اور اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ گاہک میٹ ہمارے لیے اپنے صارفین کو سننے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
آج زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہم نے سرینگر میں اپنے گاہوں کو 50 فلیٹوں کے قبضے کے خطوط دیے جس سے کشمیر صوبے میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ ہوا۔کمپنی کے ظہور احمد وار نائب صدور ارشد بشیر اخون اور شاداب امین نے بھی صارفین کے تاثرات کی اہمیت اور بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے کمپنی کے عزم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.