دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے :مرکزی وزیر
جموں، 5جون
مرکزی وزیر برائے شہری امور پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی سے نہ صرف سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی بلکہ اس وقت ہر ایک شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ اوڈیشہ ریل حادثے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہو ں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں جس وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں کے لوگوں کے لئے میٹرو ایک اثاثہ ہے۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے اور تعمیرو ترقی کے کام بھی بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور یہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اوڈیشہ ریل حادثے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ راہول گاندھی کو اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ اپوزیشن پارٹیاں انسانی جانوں پر بھی سیاست کر رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راہل گاندھی کویو پی اے حکومت کی کارکردگی پر نظر دوڑانی چاہئے۔یو این آئی
Comments are closed.