راجوری جنگلات میں مسلح تصادم:ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری
سری نگر، 02 جون
راجوری ضلع کے دسل جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
ذرائع نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی جس کا جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک جنگجو مارا گیا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے
Comments are closed.