G20:جھیل ڈل، نگین اور دریائے جہلم میں میرین کمانڈوز ، شہر میں پولیس اور فوج کے خصوصی دستے تعینات
سرینگر/18مئی/
تین روز بعد ہونے والی جی ٹونٹی کانفرنس کے احسن انعقاد کےلئے تواریخی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس طرح سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے گئے ہیں جس میں نیوی کے مرین ، فوجی ہیلی کاپٹر اور ڈرونوں کے علاوہ دیگر جدید طریقوں کو اپنایا جارہا ہو۔
ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر حساس قصبہ جات میں پولیس نے کانے سخت کرتے ہوئے ہر گزرنے والی گاڑی، موٹر سائکل کی باریک بینی سے تلاشی شروع کرتے ہوئے مسافروں سے پوچھ تاچھ اور شناختی کارڈ چیک کرنے کا عمل مزید تیز کردیا ہے
مجوزہ عالمی سربراہی اجلاس کی تیسری میٹنگ ایس کے آئی سرینگر میں منعقد ہوگی جس کےلئے زمین تا فضاءحفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔
دریں اثناءسرینگر شہر میں گاڑیوں، موٹر سائکلوں ، آٹو رکھشاﺅں کی جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے اور مسافروں سے پوچھ تاچھ کے دوران ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے ہیں جبکہ مسافروں کے سامان جیسے بیگ ، تھلے وغیرہ کو بھی باریک بینی سے چیک کیا جارہا ہے ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گلمرگ سیاحتی مقام تک پہنچے والی شاہراہ اور گلمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں فوج اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ کنگ پوائنٹس اور ناکے بٹھائے گئے ہیں ۔
Comments are closed.