اننت ناگ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ،حملوں میں 8افراد زخمی
سری نگر، 17 مئی
جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں بدھ کی سہ پہر آوارہ کتوں کے حملہ میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے حملہ کر کے کم از کم آٹھ افراد کو زخمی کر دیا ہے جنہیں علاج کے لیے پی ایچ سی لارنو منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت قادر صنوبر جان فاروق آہ میر محمد اشرف سکینہ بونو محمد یعوب معروف امین شاہ کے نام سے کی ہے وہ سب کی حالت مستحکم ہے۔
Comments are closed.