سگام اننت ناگ میں مسلح جھڑپ جاری
اننت ناگ، 14 مئی
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اندروان سگام میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک سے دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.