شوپیاں کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
سرینگر/13مئی
جنوبی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دارژالہ باری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جنوبی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ڑالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے کاٹھو ہالن، سدیو ، ہر پورہ اور دیگر علاقوں میں شدیدژالہ باری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڑالہ باری سے دھان کی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی۔ان کے مطابق کافی دیرتک ڑالہ باری کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.