لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر سمارٹ سٹی کے تین پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا
سری نگر/12مئی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری کے تین سمارٹ سٹی پروجیکٹوں اور 25اَربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ) پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔
تین سمارٹ سٹی پروجیکٹوں میں سے پولو ویو کو پیڈ سٹرین اور نٹیڈ شاپنگ سٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے ،آبی گذر شیو مندر کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اُسے لوگوں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ سمارٹ ایڈ وانسڈٹریفک مینجمنٹ گاڑیوں کو سری نگر سمارٹ سٹی کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے ۔
آج جو اَربن لوکل باڈیز ( یوایل بی ) پروجیکٹس عوام کے لئے وقف ہیں ۔ان میں سے 11یوایل بی کے 16 ترقیاتی منصوبے اور 10یوا یل بی میں 9 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات شامل ہیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ شہری بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر فروغ دیں گے اور زندگی میں آسانی پیدا کریں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” سری نگر کے قلب میں پولو ویو کو پیدل چلنے والوں پر مبنی ہائی سٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جو زیادہ لوگوں کو اَپنی طرف متوجہ کرے گا، رئٹیل سیل میں اِضافہ کرے گا، سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا اور یہ علاقے کو مزید رہنے کے قابل بنائے گا۔“
اُنہوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہروں کے مساوی سہولیات پیدا کرنے کی کوششوں کا اِشتراک کرتے ہوئے کہا کہ پولو ویو مارکیٹ اَبھی شروعات ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دِنوں میں سری نگر سمارٹ سٹی ریذیڈنسی روڈ ، لال چوک اور پرانے شہر جیسے علاقوں میں اِسی طرح کی مارکیٹ تیار کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مجموعی نقطہ نظر اِنفرادی فلاح و بہبود ، لوگوں کے لئے مزید متنوع آمدنی ، بہتر خدمات کی فراہمی ، ٹرانسپورٹیشن ، صفائی ستھرائی او ردیر پا شہری ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے نئے مواقع پر مرکوز ہے۔“
اُنہوں نے صوبہ کشمیر کے تمام 40 یوایل بی کی اسپریشنز کو پورا کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا ،” ہم نے لوگوں کو شہروں کے مرکز میں رکھا ہے اور ترقیاتی او رسالڈ ویسٹ مینجمنٹ دونوں پروجیکٹوں سے لاکھوں شہری باشندوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا بے مثال موقعہ فراہم کر رہے ہیں۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے اِفتتاح کئے گئے منصوبے شہری ماحول کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ کچھ برسوں میں جموں وکشمیر کے ترقی کے سفر پر بات کرتے ہوئے یوٹی کی بے مثال ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آج معاشی ترقی رواں دواں ہے ، پروجیکٹوں کی تکمیل کی رفتار 9گنا بڑھ گئی ہے اور سماج کا ہر طبقہ بااِختیار محسوس کر رہا ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری اَب مل کر پالیسیاں بنا رہے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو لوگوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یو ایل بی کے منتخب نمائندوں اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ شہروں کی بحالی اور اُنہیں مزید متحرک ، مو¿ثر ، صاف ستھرا او ردیر پا بنانے کے مشن میں اِنتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنیاد بنانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی 21ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرے اور ہمارے شہروں کے اَنمول ورثے اور روایات کی عکاسی کرے۔
اُنہوں نے شہروں کی خوبصورتی اور سوچھتا مہم میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر مزید زور دیا۔اُنہوں نے پولوویو میں دُکانداروں سے اِستفساری گفتگو کی اور ان کے تعاون پر ٹریڈرس ایسو سی ایشن کو تعرصیفی نشان پیش کیا۔
Comments are closed.