ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اَراضی ریکارڈ کی آن لائن ڈیجیٹائزیشن کیلئے 26کمپیوٹر تقسیم کئے

پلوامہ/09مئی

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ضلع میں اَراضی ریکارڈ کی تیزی سے آن لائن ڈیجیٹائزیشن کے لئے 18نیابتوں اور 8 تحصیلوں میں پرنٹروں کے ساتھ 26 کمپیوٹر تقسیم کئے۔

اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس طرح لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بشمول جمع بندیوں کی ڈیجیٹائزیشن، جمع بندیوں کی تصدیق ، سکین شدہ ڈیٹا کی کوالٹی چیک ، آن لائن سروسز کے نفاذ کے علاوہ دیگر کام با آسانی کئے جاسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِس سے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے اور ضلع میں باقی ماندہ جمع بندیوں کے اِلتوا کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور باقی تمام جمع بندیوں کی کوالٹی چیک مقرر مدت میں دستیاب ہوگی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے مثر اور فوری نفاذ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کوکسی پریشانی کے بغیر کیا جاسکے۔

اِس موقعہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ فیاض احمد بانڈے ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اعجاز احمد شاہ اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

Comments are closed.