سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ، جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم

سری نگر،9مئی

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سری نگر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سری نگر میں آنے والے دنوں کے دوران خصوصی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا امکان ہے اور اس حوالے سے پہلے ہی مرکزی وزار ت داخلہ نے فیصلہ لیا ہے۔ دریں اثنا شمالی اور جنوبی کشمیر کے اضلاع کو سری نگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی سیکورٹی فورسز نے موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے ہیں۔ یو این آئی

Comments are closed.